عراقی پارلیمان کا بارزانی کے ٹرائل اور کرکوک کی واپسی کا مطالبہ
عراق کے شمال میں واقع صوبہ کردستان کی قیادت کی طرف سے خود مختاری کے لیے کرائے گئے عوامی ریفرنڈم کے بعد اربیل اور بغداد کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی اثناء میں عراقی پارلیمان نے کردستان کے زیر کنٹرول تیل کی دولت سے مالا مال شہر کرکوک واپس لینے اور وزیراعلیٰ کردستان مسعود بارزانی کے خلاف ملک توڑنے کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بدھ کو عراقی پارلیمنٹ میں کردستان میں کرائے گئے آزادی ریفرنڈم پر گرما گرم بحث کی گئی۔ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف ملکوں کے سفیروں بات کرے اور کردستان میں موجود تمام تمام نمائندہ دفاتر اور قونصل خانے بند کیے جائیں۔
عراقی پارلیمانی نے مطالبہ کیا کہ تیل کی وسائل کی وجہ سے مشہور کرکوک شہر کو کردستان سے واپس لیا جائے اور اسے وفاق میں شامل کیا جائے۔
گذشتہ روز عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی ایک قرارداد میں حکومت سے تیرہ مطالبات کیے گئے جن میں کرکوک اور شمالی عراق میں موجود تیل کی تمام تنصیبات واپس لینے اور ملک میں تیل کے تمام ذخائر اور وسائل کو بغداد سرکار کے قبضے میں رکھنے پر زور دیا گیا۔
پارلیمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیکیورٹی اداروں کو وبارہ کرکوک اور دیگر متنازع علاقوں میں داخل کرے۔ کردستان کی تمام بیرونی بری راہ داریوں کو بند اور فضائی سروس روکی جائے ۔ نیز کردستان میں ہونے والے آزادی ریفرنڈم پر کے نتائج پر مسترد کرتے ہوئے ان پر کسی بھی طرف عمل درآمد کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔
قبل ازیں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کردستان پر فوجی طاقت نہیں بلکہ آئینی اور دستوری طاقت سے احکامات نافذ کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر کرد قیادت پر زور دیا کہ وہ آزادی کے لیے کرائے گئے نام نہاد ریفرنڈم فوری طور پر منسوخ کردے۔
-
عراق کے کُرد ریاست کا قیام نہیں جانتے، بھوک کا شکار ہوں گے: ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ عراق کے کُرد یہ نہیں جانتے کہ ریاست کس ...
بين الاقوامى -
داعش اور ایران کے خلاف عراق کی وحدت ضروری ہے: امریکا
امریکی حکومت نے عراق کے صوبہ کردستان میں خود مختار کرد ریاست کے قیام کے لئے کرائے ...
مشرق وسطی -
عراق کا کردستان سے سرحدی ٹھکانے اور ہوائی اڈے حوالے کرنے کا مطالبہ
عراق کی حکومت نے کردستان ریجن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرحدی ...
مشرق وسطی