ولی عہد کی سعودی لیگ کے میچ عوام کومفت دکھانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی اسپورٹس لیگ کے تمام میچ عوام کو مفت دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی لیگ کے میچ ٹیلی ویژن پر دکھانے کے بجائے عوام کو براہ راست مفت دکھائیں اور ان سے اس کی کوئی فیس وصول نہ کی جائے۔

اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد نے انہیں ہدایت کی ہے کہ سعودی لیگ کے تمام میچ سعودی شہریوں کو چارجز کے بغیر مفت دکھائے جائیں۔

انہوں نے عوام کو مفت میچ دیکھنے کی سہولت دینے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ولی عہد کی ہدایت کی روشنی میں سعودی شہریوں کو کسی قسم کے چارجز کے بغیر تمام میچ مفت دیکھنے کی سہولت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں