ایران جوہری معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے: ٹرمپ

آئندہ ہفتے ایران سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزیوں کی ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں سے کیے سمجھوتے کی روح کو پامال کررہا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں عسکری قیادت کے ساتھ چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی روح کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ ہم تہران کو جوہری ہتھیار کسی صورت میں حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ایران نے عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے الزام عاید کیا کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی درآمد کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں افراتفری میں ایران کا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے حوالے سے پالیسی تبدیل کررہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ آپ ایران کے حوالے سے ہمارا نیا اور اہم فیصلہ جلد سنیں گے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ذرائع ابلاغ میں یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ واشنگٹن تہران کےساتھ طے پائے معاہدے کو تبدیل کررہا ہے۔

اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے صدر ٹرمپ ایران سے طے پائے معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں۔

’ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بار بار اس سے ختم کرنے یا اس سے علاحدگی اختیار کرنے کی بات کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں