الریاض :سعودی عرب اور عراق کے آرمی سربراہان میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنمی کی قیادت میں فوج کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے سعود ی عرب کا دو روزہ دورہ کیا ہے اور انھوں نے سعودی عرب کی مسلح افواج کے سر براہ جنرل عبدالرحمان البنیان سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دورے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گذرگاہوں کو کھولنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق کے آرمی چیف کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری شعبے میں تعلقات کے فروغ کے ضمن میں اہم قدم ہے ۔ انھوں نے سعودی عرب کے آرمی چیف کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے کسی سینیر فوجی عہدے دار کا عشروں کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں