یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی جانب داغا بیلسٹک میزائل صعدہ میں گرگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں حوثی باغیوں کا سعودی عرب کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل شمالی صوبے صعدہ میں گر گیا ہے۔

حوثی باغیوں نے قبل ازیں 10 اکتوبر کو سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کی جانب زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایک میزائل داغا تھا اور وہ ایک گاؤں الجرادیہ میں واقع ایک اسکول کی عمارت پر جا کر گرا تھا ۔ اس سے اسکول کی عمارت اور بعض شہری املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

سعودی فورسز نے گذشتہ ماہ حوثیوں کا خمیس مشیط کے ہوائی اڈے کی جانب چلایا گیا ایک بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا تھا اور یمن میں حوثیوں کی میزائل داغنے کی جگہ کو تباہ کردیا تھا۔

حوثی جنگجو ایرانی ساختہ میزائل سعودی علاقوں پر حملوں کے لیے داغتے رہتے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی سرحدی علاقوں میں اسکولوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے عمل داری والے علاقوں کی جانب بھی یہ میزائل فائر کرتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں