سوڈان کے جڑواں بچوں کو کامیابی سے ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا

سعودی ولی عہد کی خصوصی ہدایت پر ہونے والا آپریشن نو گھنٹے جاری رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت اور ذاتی دلچپسی پر جود اور جنی نامی سوڈانی جڑواں بچیوں کو ایک دوسرے سے علاحدہ کرنے کا طویل آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

کنگ سلمان سینٹر برائے امداد وانسانی خدمات کے نگران اعلیٰ اور مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی زیر قیادت آپریشن ٹیم نے ۹ گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران مطلوبہ کام انجام دیا۔ آپریشن 6 مراحل میں مکمل کیا گیا۔

ڈاکٹر الربیعہ نے آپریشن کے اختتام پر اپنی ٹیم اور خود اپنی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے تکریم اور امتنان کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ "کامیابی وطن عزیز کی کامیابی ہے۔"

سعودی عرب میں اب تک جڑواں بچے اور بچیوں کو جدا کرنے والا یہ 44 واں آپریشن تھا۔ سوڈان سے تعلق رکھنے والے جڑواں بچوں کا سینہ اور پیٹ جڑا ہوا تھا۔ ان دونوں کے دل اور کلیجہ بھی مشترک تھا۔ دونوں کو تنفس میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ پھیپھڑے جزوی طور پر خراب تھے۔ آپریشن کے سارے مراحل بحسن و خوبی انجام پا گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں