شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت الریاض میں سوموار کے روز لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعد حریری گذشتہ جمعہ سے سعودی عرب میں ہیں۔ انھوں نے ہفتے کے روز اچانک وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔انھوں نے اپنی نشری تقریر میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے ایران اور اس کی اتحادی لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو عرب دنیا میں گڑ بڑ پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ’’ خطے میں ملوث ایران کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں