شاہ سلمان کی مدینہ منورہ آمد، مسجد نبوی میں حاضری
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود بدھ کی شام دارلحکومت ریاض سے مدینہ منورہ پہنچے۔ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایپرن پر ان کا استقبال مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
مدینہ آمد کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی کا دورہ کیا اور نماز ادا کی۔
ائرپورٹ پر استقبال کرنے والوں میں شہزادہ فھد بن عبداللہ بن عبدالعزیزبن مساعد، مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نايف بن عبدالعزيز، شہزادہ فهد بن فيصل بن سلمان بن عبدالعزيز اور شہزادہ أحمد بن فيصل بن سلمان بن عبدالعزيز سمیت اعلی سرکاری عہدیدار اور عمائدین شہر موجود تھے۔
-
مدینہ منورہ: خادم حرمین کی ہدایت پر 'المناخہ بازار' پھر سے آباد
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے مغرب میں واقع "المناخہ بازار".. لُغوی طور ...
من الحرمين -
رمضان میں سعودی کتنی کھجوریں کھاتے ہیں، جانئے!
کھجوروں کے استعمال میں مکہ پہلے، مدینہ دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر
ایڈیٹر کی پسند -
مدینہ منورہ کے نزدیک واقع مشہور آتش فشاں پہاڑوں کی کہانی
سعودی عرب میں دو ہزار سے زیادہ آتش فشاں پہاڑ ہزار ہا سال سے موجود ہیں۔ وہ ...
ایڈیٹر کی پسند