معتمرین طواف کعبہ کے لئے زمینی مطاف استعمال نہ کریں: انتظامیہ حرمین شریفین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مطاف کے زمینی صحن کو کم سے کم استعمال کریں ۔

اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ معتمرین خصوصاً معمر، ضعیف، مریض اورمعذوروں کو زیادہ سے زیادہ سے موقع دیں۔ آب زم زم کے کنویں کی اصلاح و مرمت کے منصوبے پر جاری کام کی وجہ سے مطاف کا بڑا حصہ بند کر دیا گیا ہے۔

حرمین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ زائرین باب فہد کی جانب سے مطاف میں جانے کا اہتمام کریں اور برقی سیڑھیاں استعمال کریں۔

زم زم منصوبہ کے دو حصے ہیں۔ ایک کا تعلق زم زم کی 5 پائپ لائنوں کی تنصیب سے ہے۔ یہ مطاف کے مشرقی جانب ہوں گی۔ ان کا مجموعی عرض 8 میٹر اور لمبائی 120 میٹر ہو گی۔

دوسرے حصے کا تعلق آب زم زم کے کنویں کے اطراف ماحول کو جراثیم کی آلودگی سے پاک و صاف کرنے والے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے ہے۔ یہ منصوبہ 7 ماہ کے اندر اندر رمضان سے قبل مکمل ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں