اطالوی مافیا کے اوباش کا صحافی پر بہیمانہ تشدد: ویڈیو سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اٹلی میں ایک شدت پسند گروپ کے حمایتی مافیا سے وابستہ سرغنہ کو ایک مقامی صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات نے سیخ پا کر دیا جس کے جواب میں اس نے انٹرویو کرنے والے صحافی کو ٹکر مارنے کے بعد لوہے کے پائپ سے تشدد کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے میں آنے والی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ’RAI‘ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ایک صحافی Daniele Piervincenzi نے روم کے قریب مافیا کے سرغنہ سے انٹرویو کی غرض سے سوال پوچھے۔ اس نے پوچھا کہ آیا وہ ملک میں شدت پسند ایک سیاسی غنڈہ گرد گروپ کی حمایت کرتا ہے۔ اس پر ’روبرٹو سپاڈا‘ نامی غنڈہ سخت برہم ہو گیا۔ اس نے صحافی پر حملہ کر دیا۔ پہلے سر کی ٹکر ماری اور پھر پائپ سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ’رائے‘ ٹی وی کے کیمرہ مین نے واقعے کی فوٹیج بنا لی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور لوگوں نے صحافی پر تشدد کے مرتکب بدمعاش کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافی پر تشدد کرنے والا ملزم اٹلی میں مافیا گروپ کے سرغنہ Carmine کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ کار مائن بلیک میلنگ اور مافیا کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 10 سال قید کاٹ چکا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی پر تشدد کے مرتکب غنڈے کو پولیس نے حراست میں لے کر اس کے خلاف اقدام قتل عمد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعے کے بعد اٹلی کی انتہا پسند تنظیم کے خلاف جگہ جگہ نعروں کی چاکنگ کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں