گوگل میپ اب اور زیادہ بہتر انداز میں نئے آئکونز اور رنگوں کے ساتھ
بین الاقوامی شہرت یافتہ سرج انجن گوگل اپنی مصنوعات میں جدت لانے کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں ہے، لیکن اس بار گوگل نے گوگل میپ کے حوالے سے اپنے صارفین کی آسانی کےلیے نئے رنگوں اور آئکونز کو متعارف کرایا ہے۔
گوگل میپ میں تبدیلی کی وجہ سے صارف کو ایک خوشگوار احساس ملتا ہے اور وہ اپنی مطلوبہ جگہ کی تفصیلات بہ آسانی حاصل کر لیتا ہے۔
گوگل میپ میں سمت شناسی کے دوران مختلف جگہوں کو اب مزید بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے، بالخصوص ڈرائیونگ کے دوران گیس اسٹیشن اور ٹرین اسٹیشن بہت واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
گوگل میپ میں مختلف آئکونز اور رنگوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے جدت لائی گئی ہے ان میں نیلے رنگ کو سٹورز، کیفے اور ڈاکٹروں کے آفس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جبکہ گلابی رنگ کو صحت سے منسوب کیا گیا ہے، فوڈ اور ڈرنگ کےلیے نارنجی رنگ کا انتخاب کیا گیا اور نیلے رنگ کو پہلے کی طرح شاپنگ کےلیے مخصوص رکھا گیا ہے
آئکونز کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو تفریح گاہیں، عبادت گاہیں، کیفیز ، ہسپتال ، ٹرانسپورٹ اور سول سروسز کےلیے نئے آئکونز متعارف کرائے گئے ہیں۔
ان تمام سہولیات سے مستفید ہونے کے لیے گوگل میپ کا نیا ورژن جلد ہی گوگل ڈیوائسز اور دوسری ڈیوائسز"جن میں گوگل میپ استعمال ہوتا ہے" کے لیے آئندہ دو ہفتوں میں متعارف کرا دیا جائے گا ۔
-
گوگل‘ کی 200 ملازم بکریاں!
کام کرنے والی بکریوں کو باقاعدہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے
ایڈیٹر کی پسند -
گوگل اور اسرائیل کے درمیان ایک نئے معاہدے کا انکشاف
عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن کی تردید، اسرائیل کا اعتراف
ایڈیٹر کی پسند -
گوگل کے ذریعے دبئی کی ورچیوئل سیر ممکن
انٹرنیٹ جائنٹ گوگل نے مشرق وسطی کے اہم سیاحتی اور کاروباری مرکز کو اپنی 'سٹریٹ ویو ...
ایڈیٹر کی پسند -
گوگل ٹرانسلیٹر شام کے اعلی افسر کی ملازمت کھا گیا!
انٹرنیٹ کے مقبول سرچ انجن 'گوگل' نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی مہیا کر ...
مشرق وسطی -
گوگل کی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 11 ملین ڈالر کی اپیل
ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی دنیا کی مقبول کمپنی #گوگل نے ایک نئی مہم کا اعلان کیا ہے ...
بين الاقوامى -
گوگل بھی غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کا ساتھی
گوگل''غزہ پر بم مارو'' نامی گیم کا میزبان، صارفین ناخوش
بين الاقوامى