گوگل کے ذریعے دبئی کی ورچیوئل سیر ممکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انٹرنیٹ جائنٹ گوگل نے مشرق وسطی کے اہم سیاحتی اور کاروباری مرکز کو اپنی 'سٹریٹ ویو سروس' میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں بلند و بالا عمارتوں کی سیر و سیاحت اور بڑے بڑے شاپنگ مال میں خریداری کے شوقین افراد کے لئے گھر بیٹھے ان مقامات کے 'ورچوئیل وزٹ' کا ممکن ہو گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر دبئی کے تصویری نقشے کی فراہمی کے بعد سیاحت کے شوقین افراد کے لئے دنیا کی بلند ترین [830 میٹر] عمارت کی سیر ممکن ہو گئی ہے۔

العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سروس کے آغاز کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال کرنے والے اپنے اپنے ملکوں اور گھروں سے ہی برج خلیفہ میں دبئی شہر کے نظارے کے لئے بنائے پلیٹ فارم سے استفادہ کر سکیں گے جہاں سے وہ شہر کا بلندی سے نظارہ کر سکیں گے۔

گوگل سٹریٹ ویو کے ذریعے شائقین سیاحت دبئی ڈاون ٹاون کے مشہور شاپنگ مرکز 'دبئی مال' کے علاوہ شہر کی اہم گلیوں، ہائی ویز، بلند و بالا عمارتوں، ساحلوں، کریک ایریا میں لنگر انداز تاحد نظر کشتیوں کی سیر کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں