سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا کیمیاوی پلانٹ لگانے کا معاہدہ
آرامکو اور سابک کے درمیان معاہدے سے 30 ہزار نئی ملازمت کے موقع پیدا ہوں گے: امین الناصر
سعودی آرامکو اور پیٹرو کیمیکل پروڈیوسر سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے درمیان ایک صنعتی کمپلیکس کے قیام کے لیے سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے تحت بیس ارب ڈالرز کی لاگت سے سعودی عرب میں یہ کیمیکل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جہاں خام تیل کو کیمیکلز میں تبدیل کیا جائے گا۔
سعودی آرامکو اور سابک کا کہنا ہے کہ نئے کمپلیکس سے بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے تیس ہزار نئے مواقع پیدا ہوں اور 2030ء تک سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 1.5 فی صد کا اضافہ ہو گا۔
سعودی آرامکو اور سابک کے اعلیٰ عہدے داروں نے اتوار کے روز اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ منصوبہ بھی سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے تحت سعودی عرب تیل کی معیشت اور برآمدات پر انحصار کم کرکے آمدن کے دوسرے ذرائع پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) امین الناصر نے سمجھوتے پر دست خطوں کی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں صنعت اور تیل کے شعبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ’’ میں بڑے فخر سے یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ منصوبہ سعودی عرب میں قائم مختلف تحقیقی مراکز نے بڑی تحقیق اور غور وخوض کے بعد تیار کیا ہے۔انھیں ماہرین ، محققین اور تخصصین کے عالمی نیٹ ورک کی فنی معاونت اور مشاورت حاصل رہی ہے‘‘۔
یہ کیمیاوی کمپلیکس 2025ء میں کام شروع کر دے گا اور یہاں قریباً چار لاکھ بیرل یومیہ عربی ہلکے خام تیل کو کیمیکلز میں تبدیل کیا جائے گا اور یہاں قریباً 90 لاکھ ٹن کیمیکلز سالانہ پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں کھپت کے لیے دو لاکھ بیرل یومیہ ڈیزل بھی تیار کیا جائے گا۔
سابک کے چیف ایگزیکٹو یوسف البنیان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے، سعودی عرب کی دو بڑی کمپنیاں ایک مشترکہ صنعتی منصوبے پر کام کر رہی ہیں اور نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لارہی ہیں ۔ اس منصوبے پر دونوں کمپنیاں برابر ی کی بنیاد پر سرمایہ کاری کریں گی۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت آیندہ سال آرامکو کے پانچ فی صد حصص عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے اور اس نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ حصص کی فروخت سے قریباً ایک سو ڈالرز حاصل ہوں گے۔ آرامکو اس سے قبل مختلف صنعتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس سے آمدن کے علاوہ روز گار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
-
آرامکو کے عالمی کمپنیوں سے 4.5 ارب ڈالر کے معاہدے
سعودی عرب کی سرکاری پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ نے متعدد عالمی فرموں کے ...
بين الاقوامى -
صدر ٹرمپ نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت کے خواہاں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’وہ ...
بين الاقوامى -
سعودی آرامکو اور العربیہ نیوز چینل میں ثقافتی سمجھوتا
سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو اور العربیہ نیوز چینل کے درمیان مملکت کی ...
بين الاقوامى -
بھارت میں سعودی آرامکو کی کاروباری سرگرمیوں میں توسیع
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے نزدیک ...
بين الاقوامى -
سعودی "ارامكو" کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ 50 ارب ڈالر کے معاہدے
"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق سعودی "ارامکو" کمپنی امریکی جانب ...
مشرق وسطی -
شاہ عبدالعزیز نے ایک صدی قبل ’ارامکو‘ بارے کیا کہا تھا؟
آج سے ایک صدی پیشتر سعودی عرب کے بانی فرمانروا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب ...
بين الاقوامى