آرامکو کے عالمی کمپنیوں سے 4.5 ارب ڈالر کے معاہدے
سعودی عرب کی سرکاری پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ نے متعدد عالمی فرموں کے ساتھ باہمی تعاون اور شراکت کے معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر گیس کی کمپنیاں شامل ہیں۔
’آرامکو‘ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے متعدد عالمی کمپنیوں کے ساتھ باہمی شراکت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں گیس اور خوردنی تیل کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ نئے معاہدوں کی مالیت چار اعشاریہ پانچ ارب ڈال ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد عالمی سطح پر ارامکو کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی گیس اور خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت اور توانائی کے متنوع شعبوں آرامکو کا کردار بڑھانا ہے۔
ارامکو اور ’ٹیکنیکاس ریونیڈاس’ کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کا مقصد جنوبی کاروباری زون میں گیس کے دباؤ کے پروگرام کو عمل شکل میں لانا ہے۔ نئے معاہدوں کے نتیجے میں حرض اور الحویہ میں گیس کی پیدوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور آئندہ دس سال تک ان دونوں گیس فیلڈز سے گیس کی پیداوار کی مقدار بڑھائی جائے گی۔
اس کے علاوہ آرامکو اور اطالوی کمپنی ’سائبم‘ کے درمیان توانائی کے شعبوں میں تعاون کے ایک نئے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ جمعرات کے روز منظور کردہ معاہدوں میں حرض اور الحویہ گیس فیلڈ میں چینی پٹرولیم کمپنی کے ساتھ تیل پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
اسی طرح ’جاکوبس انجینیرنگ‘ کمپنی کے ساتھ انجینیرنگ اور انتظامی نوعیت کے متعدد منصوبوں پر کام کے لیے معاہدے طے پائے ہیں۔ آرامکو اور نیشنل پٹرولیم کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان السفانیہ گیس فیلڈ سے گیس پائپ لائن بچھانے اور مڈل ایسٹ ماکڈیرمٹ کمپنی کے ساتھ بجلی کی تقسیم اور برتھوں کے قیام کے معاہدوں کی منظوری دی گئی ہے۔
آرامکو کے چیئرمین انجینیر امین حسن الناصر کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز عالمی کمپنیوں کے ساتھ طے پائے معاہدوں کے نتیجے میں سعودی عرب میں گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
-
صدر ٹرمپ نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت کے خواہاں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’وہ ...
بين الاقوامى -
سعودی آرامکو اور العربیہ نیوز چینل میں ثقافتی سمجھوتا
سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو اور العربیہ نیوز چینل کے درمیان مملکت کی ...
بين الاقوامى -
سعودی "ارامكو" کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ 50 ارب ڈالر کے معاہدے
"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق سعودی "ارامکو" کمپنی امریکی جانب ...
مشرق وسطی -
سعودی آرامکو کے 42 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے منصوبوں کا افتتاح
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز الظہران میں سعودی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: آرامکو کی تنظیم نو کا فیصلہ
آرامکو کو وزارتِ تیل کی عمل داری سے آزاد کر دیا جائے گا
بين الاقوامى -
آرامکو کے حصص کی فروخت کے لیے تیاریاں درست ٹریک پر ہیں: سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قومی تیل کمپنی سعودی آرامکو ...
بين الاقوامى