چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ
فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔
بلوم برگ کے مطابق چینی کمپنی ای ہینگ نے دبئی کے بعد اب سعودی عرب میں فلائنگ ٹیکسی چلانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کمپنی نے فلائنگ ٹیکسی کا تصور پیش کرتے ہوئے ایسا ڈرون تیار کیا جس کے کاک پٹ میں ایک فرد سوار ہو کر بآسانی پرواز کے ذریعے اپنی منزل پر پہنچ سکتا ہے۔ کمپنی اب اس منصوبے پر کام کر رہی ہے کہ ڈرون ٹیکسی کو فروغ دے کر دنیا بھر میں باقاعدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے۔
ڈرون کمپنی ای ہینگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو ہوزی نے کہا ہے کہ متعلقہ ریگولیٹرز کی جانب سے منظوری کے بعد منصوبے کے مطابق پہلی ڈرون ٹیکسی سال 2018ء میں دبئی میں چلائی جائے گی جس کے بعد سعودی عرب میں بھی اسے چلانے کا معاہدہ کیا جائے گا۔
اس وقت کمپنی کا تیار کردہ ڈرون ای 184 صرف ایک فرد کو پرواز کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم کمپنی کام کر رہی ہے کہ تعداد دو مسافروں تک پہنچ جائے۔ یہ ڈرون مکمل طور پر خودکار ہے جس میں پرواز سے قبل اپنی منزل کا روٹ طے کر دیا جاتا ہے اور ڈرون مسافر کو مطلوبہ جگہ کسی ہیلی کاپٹر کی مانند ٹیک آف کرا دیتا ہے۔
ای 184 ڈرون 100 کلومیٹر ( 62 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ہوا میں 25 منٹ تک ساکت رہ سکتا ہے۔ ای ہینگ کمپنی کی جانب سے اس کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔ کمپنی کے سی ای او ہوہوزی کا مزید کہنا ہے کہ اگلے برس سے ڈرون ٹیکسی چلانے کے معاملے پر صرف دبئی اور سعودیہ عرب سے نہیں بلکہ سنگاپور اور دیگر یورپی ممالک سے بھی بات چیت جاری ہے۔
-
دبئی میں جولائی سے ''فضائی ٹیکسی'' کا آغاز : ویڈیو
دبئی میں پہلے مسافر ڈرون کی باقاعدہ سروس کا اس سال جولائی سے آغاز ہوجائے گا۔ یہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
خلیجی شہری برطانیہ میں یومیہ 19 ہزار ڈالر ٹیکسی کرایہ ادا کرتے ہیں
عرب سیاحوں کی مسلح ڈرائیور یا سیکیورٹی گارڈ کی فرمائش
بين الاقوامى -
مکہ میں ٹیکسی چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہو گی
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے ...
بين الاقوامى -
جمائما خان کو ہراساں کرنے پرپاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو 8 ہفتے قید کی سزا
برطانیہ میں ایک عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
البغدادی کے "ٹیکسی" میں عراق سے شام فرار ہونے کی خبریں
عراقی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کا سرغنہ ابو بکر البغدادی عراق کے ...
مشرق وسطی -
پاکستان نژاد ڈرائیور شلوار کرتا پہن کر ٹیکسی چلانے پر بضد
امریکی عدالت میں ٹیکسی کمیشن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
بين الاقوامى