مکہ میں ٹیکسی چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے کہ مکہ میں اب ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے۔

سعودی روزنامہ کے مطابق وہ جدہ گورنر ہائوس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی سعودائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کر رہے تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ میں ٹیکسی چلانے چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حج وعمرہ سیزن کے دوران یہ استحقاق صرف سعودی شہریوں کو حاصل ہو گا، کوئی دوسری شہریت کا حامل فرد مکہ میں ٹیکسی چلانے کا مجاز نہ ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں