سعودی مشیر تجارت وسرمایہ کاری کو برطرف کر دیا گیا
ڈاکٹرغسان کی برطرفی زنانہ فیش شو میں شرکت کے بعد شاہی فرمان کے ذریعے عمل میں آئی
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزارت تجارت وسرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد السلیمان کو منصب سے سبکدوش کر دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر غسان کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزر جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غسان سلیمان کو ماضی میں مختلف کمپنیوں کی نگران کونسلوں کے چیئرمین کے عہدوں پر بھی تعینات کیا جاتا رہا ہے۔ وہ غسان احمد السلیمان گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی چیئرمین رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ فرنیچر ٹریڈنگ لمیٹیڈ کمپنی، فنشر بحرین کیپیٹل بنک اور سعودی عرب کیپیٹل بنک، میرینا قطوف ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین رہے ہیں۔
ان کمپنیوں کے علاوہ بھی ڈاکٹر غسان السلیمان کئی تجارتی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ جدہ ایوان صنعت وتجارت کے رکن، جدہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں کے لیے قائم کردہ کونسل کے انچارج، مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور جدہ میں عالمی اقتصادی فورم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، سعودی عرب۔ ملائیشیا اور سعودی عرب ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور عالمی تحفیظ القرآن بورڈ کے ممبر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق ڈاکٹر غسان کی سبکدوشی پر مشتمل شاہی فرمان ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ریاض میں زنانہ ملبوسات کے شو میں ڈاکٹر غسان کی شرکت کی وڈیو شیئر کی تھی جس پر سعودیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ڈاکٹر غسان نے ٹویٹر پر فیشن کی مذمت کی تھی۔
-
سبکدوش ولی عہد نے شہزادہ محمد کی بیعت کر لی: ویڈیو
شاہی فرمان کے ذریعے ولی عہد کے منصب سے سبکدوش کئے جانے والے شہزادہ محمد بن نایف کو ...
بين الاقوامى -
سعودی شاہی دیوان کے پروٹوکول انچارج سبکدوش
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشعل بن عبداللہ بن مساعد کو شمالی ...
مشرق وسطی -
سعودی وزیر تعلیم عزام الدخیل عہدے سے سبکدوش
شاہی فرمان کے تحت کئی اہم حکومتی عہدیداروں کے تقرر وتبادلے
مشرق وسطی -
سعودی وزیرصحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ عہدے سے سبکدوش
وزیر محنت عادل فقیہ کو وزارت صحت کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب: دس سال کے دوران 3500 انتہا پسند آئمہ ملازمت سے سبکدوش
پرتشدد خیالات کے علاوہ دیگر وجوہات بھی آئمہ کی برطرفی کا باعث بنیں
بين الاقوامى -
شہزادہ محمد کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کر دیا گیا
شاہ سلمان نے شہزادہ نایف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا: شاہی فرمان میں اعلان
بين الاقوامى