سعودی وزیر تعلیم عزام الدخیل عہدے سے سبکدوش
شاہی فرمان کے تحت کئی اہم حکومتی عہدیداروں کے تقرر وتبادلے
سعودی عرب کے وزیر تعلیم عزام الدخیل کو ان کی اپنی درخواست پر وزارت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عزام الدخیل کی جگہ احمد بن محمد العیسیٰ کو شاہی فرمان کے تحت وزارت تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیر تعلیم عزام الدخیل نے عہدہ چھوڑنے کی درخواست پیش کی تھی جسے غور کے بعد منظورکرلیا گیا تھا۔ قبل ازیں سول سروسز کے نائب وزیر ڈاکٹر صالح الشھیب کو بھی ان کی درخواست پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر توفیق السدیری کو نائب وزیر برائے مذہبی امور و مساجد، ڈاکٹر عبدالعزیز الرویس کو مواصلات و فنی معلومات، ڈاکٹراحمد الفہید کو ٹیکنیکل و پروفیشنل ٹریننگ کے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیاہے۔
شاہی فرمان کے تحت انجینیر خالد السویکت کو ریلوے کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر ان جگہ ڈاکٹر رمیح الرمیح کو ریلوے کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ان کے علاوہ علی الغفیض، انجینیر عبداللہ الضراب اور ڈاکٹر صالح الشھیب کو مجلس شوریٰ کے رکن مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر جمعان بن رقوش کونائف سائنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کیا گیا۔
-
سعودی خواتین کا پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال
سعودی عرب میں میونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے آج بزروز ہفتہ ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مفتیِ اعظم کا سرحدوں پرتعینات فوجیوں کو خراجِ تحسین
سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے مملکت کی سرحدوں کا ...
بين الاقوامى -
اب سعودی خواتین ائیرلائن کیٹرنگ میں کام کر سکیں گی
سعودی عرب کی وزارت محنت نے سعودی خواتین کو بھی ائیرلائن کیٹرنگ کے شعبے میں کام ...
بين الاقوامى -
سعودی خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر پاسپورٹس کے اجراء کی تجویز
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل خواتین کو ان کے مرد سرپرستوں کے بغیر پاسپورٹس کے اجراء سے ...
بين الاقوامى -
سعودی نائب ولی عہد 2015ء کی بااثر شخصیات میں شامل
امریکا کے فارن پالیسی میگزین نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی بلدیاتی انتخاب: کڑے ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی
مخلوط کارنر میٹنگز اور خواتین کے لئے وٹس اپ کے استعمال کی ممانعت
مشرق وسطی