انوکھی نیلامی: پورا گاؤں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا بھرمیں املاک کی نیلامی عام بات ہےمگر مشرقی جرمنی کے کیمونسٹ دور کا ایک گاؤں نیلام عام میں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

جرمنی میں گاؤں کی انوکھی نیلامی ’کارھاوزن‘ نیلام گھر کی جانب سے برلن میں کی گئی۔

الفینہ نامی اس گاؤں کے بوسیدہ مکانات اور اراضی کے خریدار کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ نیلا مرکز نے خانما برباد بستی کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر رکھی تھی۔اس نیلامی میں حصہ لینے والے اکلوتے خریدار نے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر ادا کرنے کا اعلان کرکے اسے خرید لیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گاؤں پہلے بھی متعدد افراد کی ملکیت رہا ہے۔ تاہم اسے نیلام عام میں پیش کرنااپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

یہ گاؤں آج سے 27 سال پہلے مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد سے قبل غربت کے ہاتھوں ختم ہوگیا تھا۔ مشرقی جرمنی کے علاقے آج بھی اپنی پسماندگی اور غربت، اجرت اور ریٹائر افراد کی پنشن کے حوالے سے مغربی جرمنی سے مختلف ہے۔

برلن سے 120 کلو میٹر دور 16 ہزار 800 مربع میٹر گاؤں میں آج کل صرف 20 افراد رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں