داعش کے 50 جنگجو شام اور عراق سے جرمنی لوٹ گئے
جرمنی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’داعش‘ سے تعلق رکھنے والے 50 دہشت گرد شام اور عراق سے جرمنی واپس آگئے ہیں۔
جرمن ٹی وی چینل ’ڈوئچے ویلے‘ کے مطابق بائیں بازو کے پارلیمانی بلاک کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حکومت نے وضاحت کی ہے کہ شام اور عراق میں داعش کےصفوں میں شامل ہو کر لڑنے والے پچاس جنگجو واپس آگئے ہیں۔
جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران جرمنی سے 960 افراد دہشت گرد گروپوں میں شامل ہونے کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے۔
شام اور عراق سے پلٹنے والے داعشی جنگجوؤں نے یورپی ملکوں کے لیے بھی مسائل پیدا کیے ہیں۔ یورپی حکام ان جنگجوؤں کو ٹائم بم قرار دیتے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔
-
عراق : دیالی اور صلاح الدین صوبوں میں داعش کی باقیات کے خلاف آپریشن
عراق میں دیالی اور صلاح الدین صوبے کے درمیان سرحدی علاقے مطیبیجہ کو داعش تنظیم کی ...
مشرق وسطی -
شام وعراق میں داعش کی آمد ورفت میں امریکا سہولت کار ہے:پوتین
پویتن آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے کا اعلان
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی داعش کے خلاف جنگ میں فتح پر عراق کو مبارک باد
سعودی عرب نے داعش کے خلاف جنگ میں فتح پر عراق کی حکومت اورعوام کو مبارک باد ...
بين الاقوامى