سعودی عرب : القطیف میں حملوں میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں پولیس نے دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب ایک دہشت گرد سلمان علی سلمان الفرج کو ایک چھاپا مار کارروائی میں ہلاک کردیا ہے۔

سلمان علی الفرج کا نام سعودی حکومت کو مطلوب 23 دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔یہ فہرست 2012ء میں جاری کی گئی تھی۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق اس دہشت گرد نے قطیف میں سکیورٹی اہلکاروں ، سکیورٹی فورسز کی گشتی ٹیموں اور پولیس تھانوں پر حملوں سمیت بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

الفرج سات سال تک روپوش رہا تھا اور سکیورٹی فورسز نے العوامیہ شہر میں اس کی جائے قیام پر چھاپا مار کارروائی کی ہے۔اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی تھی جس کے بعد وہ جوابی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

اس کی ہلاکت کے بعد قطیف میں تشدد کے مختلف واقعات میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں صرف دو افراد کے نام باقی رہ گئے ہیں۔ یہ دو افراد فضیل صفوانی اور محمد الزاید ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں