حوثی باغیوں کا اہم لیڈر یمنی فوج کے ہاتھوں ساتھیوں سمیت گرفتار
یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے باغی حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے ایک دست راست اور اہم لیڈر حسین الحوثی کو اب اور الضالع گورنری سے حمک کے محاذ سے اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین الحوثی کی گرفتاری بدھ کے رز حمک کے مقام سے عمل میں لائی گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسین الحوثی کو تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس سے اور دیگر گرفتار باغیوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حسین الحوثی باغی گروپ کا صعدہ کے علاقے کا جنرل سپر وائزر تھا۔ وہ اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے بغیر گشت پر تھا۔ یمنی انٹیلی جنس حکام اس کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے بریگیڈ 30 کے اہلکاروں نے اس کی گاڑی روکی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس حسین الحوثی کو حراست میں لےلیا۔
یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق پکڑے گئے اہم حوثی لیڈر سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج اور اسے ملنے والی معلومات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ عسکری ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسین الحوثی کی گرفتاری سے وسطی یمن کے علاقوں بالخصوص اب اور ضالع گورنریوں میں جنگ کا پانسہ پلٹ جائے گا۔
-
پاکستان کی یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت
پاکستان کی طرف سے سے سعودی عرب پر یمنی باغی حوثیوں کی طرف سے داغے گئے میزائل ...
پاكستان -
یمن : بین الاقوامی تنظیموں کو عدن سے کام کرنے کی دعوت
یمن میں مقامی انتظامیہ کے وزیر اور امداد کے سپریم کمیشن کے سربراہ عبدالرقیب فتح نے ...
مشرق وسطی -
’’حوثی ملیشیا یمن میں عالمی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے‘‘
صنعاء میں جو کچھ رونما ہورہا ہے، وہ ناقابل قبول ہے : اقوام متحدہ ایلچی
بين الاقوامى