امریکا کے پاکستان پرغصے کی وجہ 'عدم تعاون' نہیں خطے میں نیا اتحاد ہے: حکمتیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے کی وجہ عدم تعاون نہیں بلکہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ خطے میں اس کے خلاف نیا اتحاد بن رہا ہے۔

دارلحکومت کابل میں افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدن حکمت یار نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر غصہ کرنے کی وجہ تعاون نہ کرنا نہیں ہے۔ دراصل امریکا کا خیال ہے کہ خطے میں اس کے خلاف محاذ بن رہا ہے اور امریکا مخالف قوتیں اکٹھی ہو رہی ہیں، اسی خدشے کے پیشِ نظر واشنگٹن نے اسلام آباد کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔

افغانستان کی داخلی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد حل آئندہ صدارتی انتخابات ہی ہیں جس پرحزبِ اسلامی اپنی پوری نظریں جمائے ہوئے ہے اور کامیابی کے لیے دیگر سیاسی قوتوں سے بات چیت جاری ہے۔

گلبدین حکمت یار نے اپنی جماعت کے طالبان سے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے حزبِ اسلامی کے رہنما طالبان قیادت سے رابطے میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پرآنا چاہیئے اور اس سلسلے میں حزبِ اسلامی اپنی حلیف اور حریف جماعتوں کو بہت جلد مجتمع کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں