چھ عرب ممالک کی فضائی کمپنیوں کے سامان کی چھان بین کا مطالبہ
امریکی حکام نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکل سوموار کوایک ہنگامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں چھ عرب ممالک کی پروازوں کے ذریعے امریکا پہنچنے والے سامان کی مزید چھان بین پر زور دیا گیا ہے۔
خبر رساں داروں کے مطابق ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے اس حکم نامے کا مقصد ’’شہری ہوابازی کو لاحق خطرات‘‘ کو مد نظر رکھ کو دہشت گرد حملوں کو روکنا ہے۔ یہ بات ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
حکم نامے میں شامل ملکوں کے نام ہیں مصر، اردن، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن ملکوں کا انتخاب اس لیے کیا گیا چونکہ ’’دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ہوابازی پر حملوں کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے‘‘۔
بیان می بتایا گیا ہے کہ کچھ ملکوں کی ایئرلائنز پہلے ہی رضاکارانہ طور پر اس ہنگامی حکم نامے پر عمل پیرا ہیں۔ تاہم، اُن ملکوں کی شناخت نہیں کی گئی۔
حکم نامے میں چھ عرب ممالک فضائی کمپنیوں میں قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والی ’اجپٹ ایئر‘؛ ملکہ عالیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے والی ’رائل جورڈینین‘؛ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑنے والی ’سعودیہ‘؛ دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والی ’قطر ایئرویز‘؛ اور دبئی اور ابوظہی سے اڑنے والی ’ایمریٹس‘ اور ’اتحاد‘ ایئرلائنز کے سامان کی تلاشی پر زور دیا گیا ہے۔
تاہم، ذرائع کے مطابق اس سے قبل ہی ’اجپٹ ایئر‘ نے امریکا کے لیے فضائی سامان کی کھیپ قبول کرنا بند کردیا تھا۔
-
’قطر نے فُٹ بال کپ کی میزبانی کے عوض پلاٹر کو10 کروڑ ڈالر رشوت دی‘
رشوت سے ورلڈ کپ میزبانی خریدنے کا نیا قطری اسکینڈل
مشرق وسطی -
یو اے ای کی اقوام متحدہ میں قطر کے خلاف مسافر پروازوں کو روکنے پر دو شکایات
متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور جنرل اسمبلی ...
بين الاقوامى -
قتل یا خود کشی ؟ تھائی خاندان میں قطر ائیر ویز کی ملازمہ کی اچانک موت پر تنازع
قطر ائیر ویز کی تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک فلائٹ اٹنڈنٹ کی دسمبر میں ...
بين الاقوامى