یمنی فورسز کی صعدہ میں پیش قدمی جاری ، نئی جھڑپوں میں 40 حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں قومی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور تین محاذوں پر نئی جھڑپوں میں 40 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

عسکری ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ یمنی فوج نے صعدہ میں آل فلاج ، آل رخم اور جبل شعیب سمیت متعدد علاقوں کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے اور اب یہ علاقے یمنی حکومت کی عمل داری میں آ گئے ہیں۔

عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ میں حوثیوں کی سات فوجی گاڑیاں اور بارودی سرنگوں اور میزائلوں کی ذخیرہ گاہیں بھی بمباری کر کے تباہ کردی ہیں۔

سعودی عرب کی جنوبی سرحد کے ساتھ واقع صعدہ حوثی شیعہ باغیو ں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن اب انھیں یمنی فوج کے خلاف لڑائی میں پسپائی کا سامنا ہے اور حالیہ دنوں میں انھیں میدان جنگ میں پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں