یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی تحریک کا سرکردہ لیڈر قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کے روز حوثی تحریک کے ایک سرکردہ لیڈر ڈاکٹر راجی حمید الدین کو قتل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صنعاء کے وسط میں واقع شارع قاہرہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حوثی لیڈر پر فائرنگ کی ہے اور اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر راجی حمید الدین حوثی تحریک کے سیاسی ڈیسک کے رکن تھے۔وہ پیشے کے اعتبار سے مدرس تھے اور جامعہ صنعاء میں کلیہ الشریعہ اور قانون میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں