عورت کا سوانگ رچا کر فرار ہونے والا لیبی دہشت گرد کیسے گرفتار ہوا؟ ویڈیو دیکھیے
لیبیا میں دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق سیکیورٹی ادارے نے ایک دہشت گرد کو برقعے میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے زیر محاصرہ درنہ شہر سے ایک شدت پسند نے خاتون کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کی مگر فوج نے دہشت گرد کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔
لیبیا کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد کو گذشتہ روز درنہ کے مغربی علاقے کرسہ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ برقع پہن کر ایک ٹیکسی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایک چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی حکام کو شک گذرا۔ انہوں نے گاڑی کی تلاشی لی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے جنگجو کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کا کہا۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ برقع پوش کوئی خاتون نہیں بلکہ ’سفیان عبدالرحمان عطیہ‘ نامی ایک دہشت گرد ہے اور درنہ مجلس شوریٰ نامی گروپ کا رکن ہے۔
حکام نے برقع میں فرار کی کوشش کرنے والے شدت پسند کی موقع پر ایک ویڈیو بھی بنائی۔ یہ ویڈیو العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی موصول ہوئی ہے جسے ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔
-
لیبیا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دو بم دھماکے
لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں نو فروری کے روز جمعے کی نماز کے دوران نمازیوں سے ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے سکیورٹی اداروں سے روابط ہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ لیبیا میں انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں ...
بين الاقوامى -
لیبیا : موت کی وڈیوز کے مرکزی کردار "الورفلی" نے خود کو حوالے کر دیا
لیبیا کی فوج میں اسپیشل فورسز کے افسر محمود الورفلی نے منگل کی شام منظر عام پر آنے ...
مشرق وسطی