روس: سراتو ایئرلائن کا طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
روس کی سراتو ایئرلائن کا ایک طیارہ ماسکو کے مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق روس کی خبر رساں ایجنسی انٹرافاکس نے واضح کیا کہ طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت مجموعی طور پر 71 افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کا ماسکو کے ڈوموڈیڈوہ ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
روسی وزارت نقل و حمل کے مطابق تاحال طیارے کے تباہ ہونے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ موسم کی خرابی یا پھر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے البتہ ابھی حتمی ایسا کہنا قبل از وقت ہو گا۔
روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق طیارے کا ملبہ مل چکا ہے اور طیارے پر سوار تمام افراد کے زندہ بچ جانے کی کوئی امید نہیں ہے۔