یمن: حوثیوں کا بیلسٹک میزائل داغنے کا منصوبہ ناکام
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کے نئے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
زمینی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے یمن کے مشرق میں الحدیدہ شہر کے جنگی ہوائی اڈے پر ایک لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا جس کے ذریعے باغی میزائل داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔ کارروائی میں ہوائی اڈے پر موجود کئی باغی عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ اتحادی طیاروں نے الجوف صوبے کے شمال میں خب و شعف کے محاذ پر باغیوں کے جتھوں اور لڑائی کے ساز و سامان کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار البیضاء صوبے کے شمال میں واقع گورنری ملاجم میں نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
پے در پے نقصانات کے جواب میں حوثی ملیشیا نے البیضاء صوبے میں ہی ناعم گورنری کے کئی دیہات کو کیٹوشیا راکٹوں کا نشانہ بنایا۔
ادھر الضالع صوبے کے شمال میں عوامی مزاحمت کاروں نے گھات لگا کر پانچ باغیوں کو موت کی نیند سلا دیا اور چار کو قیدی بنا لیا۔ مارے جانے والوں میں "ابو عبدالملک" کی عرفیت کا حامل ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔
-
حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب 95 بیلسٹک میزائل داغے ہیں: عرب اتحاد
عرب اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن ...
بين الاقوامى -
یمنی شہر المخا بڑی تباہی سے بچ گیا، حوثیوں کا داغا بیلسٹک میزائل تباہ
یمن کی آئینی حکومت کے زیر استعمال پیڑیاٹ میزائل شکن سسٹم نے جمعہ کی شام حوثی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : حوثیوں کی طرف سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
سعودی عرب کی فضائی دفاع کی ذمّے دار فورس نے پیر کی صبح فضا میں ایک بیلسٹک میزائل ...
مشرق وسطی