حرم کے صحن میں تاش کھیلنے والی خواتین کو انتظامیہ کی سخت وارننگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں حرم مکی شریف کے بیرون صحن میں تاش کھیلنے والی خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گذشتہ 3 دن سے 4 خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں جو حرم مکی شریف کے جنوبی صحن میں تاش کھیلنے میں مصروف تھیں۔

حرم انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکار خواتین کی جانب انہیں تنبیہ کرتے ہوئے باور کرایا گیا کہ حرم کے صحن میں ان کا تاش کھیلنا اس مقام کی تقدیس کے خلاف ہے۔

یہ سن کر خواتین نے تاش کھیلنا بند کر دیا اور عمرہ کی ادائی میں مصروف اپنے بقیہ اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں۔ تاش کھیلتے وقت زائرین حرم میں سے بعض نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا میں شیئر کر دیں تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں