غیر متوقع اقدام: کونسا ملک سرکاری لین دین نقد رقم میں ختم کر رہا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افریقی عرب ملک سوڈان نے ملکی تاریخ کا منفرد فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک سرکاری لین دین اور دیگر مالیاتی معاملات میں نقد رقم کے بجائے آن لائن ادائیگی کی جائے گی۔

سوڈانی حکومت کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد فیصلہ ہے۔ ملک کی پس ماندہ صورت حال دیکھتے ہوئے ایسے اعلان کی بہر صورت توقع نہیں کی جا رہی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خرطوم رواں سال کے اختتام تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو ’سافٹ کرنسی سسٹم‘ میں تبدیل کر دے گا۔ تمام سرکاری ادائیگیاں ’اے ٹی ایمز‘ موبائل فون اور دیگر آن لائن سروسز کے ذریعے کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سوڈان کی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں امریکا نے سوڈان پر عاید کردہ کئی برسوں پر محیط اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد سوڈان کی وزارت خزانہ نے مرکزی بنک اور محکمہ مواصلات کے ساتھ سرکاری ادائیگیوں کے لیے آن لائن سروس پر غور شروع کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں