ایران:مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں تین پولیس افسر ہلاک
ایران کے دارالحکومت تہران میں سوموار کے روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں تین پولیس افسر مارے گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تہران کے پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے سرکاری ٹی کو بتایا کہ شمالی تہران میں ہونےوالے ایک مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ پولیس حکام کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی مگر ان کی جوابی کارروائی میں کم سے کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تہران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ فوٹٰیج میں کنا آبادی جماعت کے ارکان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے منظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ مظاہرین نے گذشتہ روز شمالی تہران میں صوفی سلسلے کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما اور دیگر گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا تھا۔
یہ خونی جھڑپ کنا بادین شیعہ مسلک کے صوفی سلسلےسے وابستہ شہریوں اور پولیس کے درمیان مقامی وقت کے مطابق عصر کے قریب پیش آیا۔ جھڑوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوہے ہیں۔
سوشل میڈیا پرپوسٹ کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ شاہراہ پاسداران پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگا کر پولیس پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایرانی کنادیین صوفی سلسلے کے مقرب ٹی وی ’مجذوبان نور‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس کے وحشیانہ تشدد سے ان کئی ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کوحراست میں بھی لے لیا ہے۔
-
ایرانی نژاد کینڈین ماہر تعلیم اور ماحولیاتی کارکن تہران جیل میں 'انتقال' کر گئے
ایرانی نژاد کینڈین ماہر تعلیم اور سرگرم ماحولیاتی کارکن تہران کی جیل میں دوران قید ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کے ترجمان کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے لیے تہران کے امن فارمولے کے بارے مطلع کیا
بين الاقوامى -
آیئے آپ کو سوانا باتھ کارنر اور سوئمنگ پول سے مزین 'مزار' کی سیر کرائیں!
عوام ناں جویں تو ترسیں، مگر تہران حکومت نے مزار کی ترئین وآرائش پر نوملین ڈالر ...
مشرق وسطی