منہ سے دُھواں نکالنے والے ہاتھی نے ماہرین کو حیران کر ڈالا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کیا آپ نے اپنی زندگی میں کبھی ہاتھی کو تمباکو نوشی کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ شاید اس کا حتمی جواب نفی میں آئے۔ تاہم بھارتی ریاست کرناٹک میں واقع ایک "نیشنل پارک" میں بعض لوگوں نے یہ منظر اپنی حقیقی آنکھوں سے دیکھا۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک "انوکھی" وڈیو تیزی سے گردش میں آئی۔ وڈیو میں ایک ہاتھی کو اپنے منہ سے دھواں اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ وڈیو کرناٹک کی وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی نے بنائی جس میں ایک ہاتھی کو "چارکول" (لکڑی کا کوئلہ) چبانے کے بعد انسانوں کی طرح منہ سے دھواں نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسا کہ وہ سگریٹ ، حقہ یا سگار پینے کے دوران نکالتے ہیں۔

جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق چارکول کھانا ہاتھی کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ورون گوسوامی کا کہنا ہے کہ " میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہاتھی چار کول کھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ دھواں نکالنے کا عمل اسے راکھ سے جان چھڑانے میں مدد گار ثابت ہو رہا تھا جب کہ بقیہ ٹھوس مواد وہ اپنے اندر نگل رہا تھا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں