انڈونیشیا : 3 گرجا گھروں میں خود کش دھماکے ، کئی افراد ہلاک اور زخمی
انڈونیشیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں تین گرجا گھروں میں ہونے والے 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مشرقی جاوا کی پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکوں کا نشانہ بننے والوں کی شناخت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش بم باروں کے ان حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔
ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے مناظر میں ایک گرجا گھر کے داخلی راستے پر ملبہ بکھرا ہوا نظر آیا جب کہ پولیس نے متاثرہ علاقوں کی ناکہ بندی کر دی۔
پولیس اس امر کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا کسی چوتھے گرجا گھر میں بھی دھماکا ہوا ہے۔
-
افغانستان پر مذاکرات انڈونیشیا کی میزبانی میں، پاکستانی علماء کی شرکت
افغانستان میں امن وسلامتی سے متعلق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 11 مئی بروز ...
پاكستان -
انڈونیشیا میں شدید زلزلہ ، جکارتہ میں متعدد افراد زخمی ، جاوا میں عمارتیں تباہ
انڈونیشیا میں منگل کے روز شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افرا د ...
بين الاقوامى -
انڈونیشیا اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کی نچلی منزل گر گئی ، 70 افراد زخمی
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کی نچلی منزل ( ...
بين الاقوامى