.

کیا رونالڈينيو فٹبالر دو گرل فرینڈز سے شادی رچانے جا رہا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈینیو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے اپنی دو گرل فرینڈز کے ساتھ شادی کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایک مقامی اسپورٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رونالڈینیو نے کہا کہ اس نے دو لڑکیوں کے ساتھ شادی نہیں۔ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رونالڈینیو جلد ہی اپنی دو گرل فرینڈز سے شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق 38 سالہ رونالڈینیو اپنی پہلی منگیتر بریسیلا کویلھو اور دوسری منگیتر پیٹریس سوز کے ساتھ ساحلی شہر ریو ڈی جینررو میں ایک عرصے سے رہ رہے ہیں۔

برازیل میں کسی مرد کا دو خواتین کے ساتھ شادی کرنا قانون ممنوع ہے اور اس کی سزا چھ سال قید ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق رنالڈینیو اپنی شادی کو سرکاری طورپر رجسٹرڈ کرانے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ وہ قانون کی پکڑ میں نہ آسکیں اور ایک ساتھ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی بھی چلتی رہے۔