.

روسی وزیر خارجہ شمالی کورین حکام سے مذاکرات کے لئے پیونگ یانگ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان کے درمیان ملاقات سے پہلے لاوروف کی پیونگ یانگ آمد کو روس کی شمالی کوریا کے سفارتی حلقوں میں واشنگٹن، سیول اور بیجنگ کی طرز پر وہاں اثرونفوذ پیدا کرنے کی کوشش خیال کیا جا رہا ہے۔

لاوروف کی شمالی کوریا آمد سے پہلے روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اعلی روسی سفارتکار شمالی کوریا کے فارن پالیسی سربراہ سے گفتگو کریں گے جس میں دو طرفہ معاملات سمیت کورین جزیرہ کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔