ماسکو میں ٹیکسی ہجوم پر چڑھ دوڑی ، آٹھ افراد زخمی
روس کے دارالحکومت ماسکو کے وسطی حصے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کار ہجوم پر چڑھا دی ہے جس کے نتیجے میں روسی حکام کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک عینی شاہد اور روسی حکام کے مطابق واقعہ ماسکو کے مشہور ریڈ اسکوائر کے نزدیک پیش آیا ہے اور زخمیوں میں میکسیکو کے بعض شہری بھی شامل ہیں۔ وہ ماسکو میں فیفا فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کے میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے ہیں اور انھوں نے میکسیکو کی ٹیم کے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
ماسکو کی ٹریفک اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی ہے کہ ڈرائیور کے پاس وسط ایشیائی مسلم جمہوریہ کرغیزستان کا ڈرائیونگ لائسنس تھا اور اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے اتھارٹی کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت ڈرائیور نشے میں دھت تھا اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی ہجوم پر نہیں چڑھائی ہے۔اس نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے اس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
میکسیکو کی قومی فٹ بال ماسکو کے لوژنکی اسٹیڈیم میں اتوار کو جرمنی کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ روسی حکام نے عالمی کپ ٹورنا منٹ کو پُرامن انداز میں منعقد کرانے کا عزم کررکھا ہے اور اس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔فٹ بال عالمی کپ کے میچ رو س کے گیارہ شہروں میں کھیلے جارہے ہیں اور یہ 15 جون تک جاری رہیں گے۔
-
تیزر رفتار گاڑی ریستوران میں ملائشیئن پارٹی کے سربراہ پر چڑھ دوڑی
ملائیشیا میں Heritage پارٹی کے سربراہ اریس مالایو ایک تیر رفتار گاڑی کی زد میں آ ...
بين الاقوامى -
جرمنی : گاڑی تلے روندنے سے 3 افراد ہلاک ، 20 زخمی ، ڈرائیور کی خودکشی
جرمنی کے مغربی شہر موئنسٹر میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی راہ گیروں پر ...
بين الاقوامى -
فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی گاڑی تلے کچل ڈالے، ایک ہلاک
فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ...
مشرق وسطی