سعودی فورسز نے الریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو یمن سے حوثی باغیوں کے دارالحکومت الریاض کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو آئے دن سعودی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل داغتے رہتے ہیں لیکن مملکت کی فضائی دفاعی فورسز انھیں ہدف پر گرنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیتی ہیں۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی یہ جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائی اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ ایرانی رجیم نے اس مسلح گروپ کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔یوں وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں 2216 اور 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہےاور سعودی عرب کی سلامتی کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرے کا موجب بن رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں