حسنی مبارک کی تازہ تصویر نے سوشل میڈیا کے حلقوں کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی تازہ ترین تصویر نے سوشل میڈیا کے صارفین کو دھچکا پہنچایا ہے کیوں کہ تصویر میں مبارک پر واضح طور پر بڑھاپے اور عمر رسیدہ ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

تصویر میں 90 سالہ سابق صدر کے چہرے پر جھرّیوں اور سر میں سفید بالوں کے علاوہ وزن میں اضافہ بھی نوٹ کیا گیا ہے۔

حسنی مبارک 4 مئی 1928ء کو پیدا ہوئے۔ وہ "انقلاب جنوری" کے نتیجے میں فروری 2011ء میں اقتدار سے سبک دوش ہو گئے تھے۔

مصر کے سابق صدر انقلاب کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کے مقدمے سے بری ہونے کے بعد پہلی مرتبہ دو برس قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک سیاحتی مقام پر نمودار ہوئے تھے۔ اُس وقت حسنی مبارک کے چہرے پر مسکراہٹ اور صحت اچھی نظر آ رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں