یمن پر جنیوا مذاکرات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، مگر ہوں گے ضرور: یو این ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کچھ وقت کے لیے تاخیر کاشکار ہوسکتے ہیں لیکن یہ ہوں گے ضرور۔

انھوں نے بدھ کو جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے حل کے لیے دوبارہ سیاسی عمل شروع ہوگا ۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ امن عمل اور طرفین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کو کرنا چاہتے ہیں۔

مسٹر گریفتھس کا کہنا تھا کہ ’’ ہمارے پاس یمن میں بحران کے حل کے لیے پیش رفت کرنے کا ایک موقع ہے کیونکہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں