علی خامنہ ای ترکی کے گُن گاتے ہوئے تعاون وسیع کرنے کے خواہاں
ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنہ ای نے جمعے کے روز ترکی اور روسی کے صدور کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر ترکی کے قریب آنے کی کوشش کرتے ہوئے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ "ایران اور ترکی خطّے میں دو طاقت ور ریاستیں ہیں اور دونوں ہی اسلامی دنیا کے لیے متبادل محرّکات رکھتے ہیں۔ لہذا دونوں ملکوں کو چاہیے کہ سیاسی اور اقتصادی میدان میں اپنے تعاون کو پہلے سے زیادہ وسیع کریں"۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق علی خامنہ ای نے جمعے کے روز روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس مل کر امریکا پر روک لگانے کے واسطے کام کر سکتے ہیں۔
پوتین جمعے کے روز ایران اور ترکی کے صدور کے ساتھ تین ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔ یہ اجلاس شام میں اپوزیشن کے آخری بڑے گڑھ اِدلب صوبے کی صورت حال کے حوالے سے تھا۔
-
ابلاغی جنگ اقتصادی بحران کا اصل سبب ہے: خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی ...
بين الاقوامى -
روس، ایران، ترکی سربراہ کانفرنس کے جلو میں ادلب پر بمباری
آج جمعہ کو روس، ایران اور ترکی کی کی سربراہ قیادت تہران میں جمع ہو رہی ہے۔ تینوں ...
مشرق وسطی -
ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ایران سخت بے چینی کا شکار اور بقاء کی کوشش میں ہے
بين الاقوامى