ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سخت بے چینی کا شکار اور بقاء کی کوشش میں ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر ایرانی رجیم کی ہٹ دھرمی کے جاری رہتے ہوئے بات چیت تعطل کا شکار رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت سخت بے چینی کے دور سے گذر رہا ہے اور اسے اپنی بقاء کی فکر دامن گیر ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امیر کویت سے ملاقات سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بے چینی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنی اور ایران کی بہ حیثیت ایک ملک کے بقاء کی کوشش کررہی ہے۔ ہم ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے اس کا انحصار ایرانی لیڈروں پر مںحصر ہے۔ مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ ایرانی کریں گے۔ میں آج بھی ایران کے ساتھ غیر مشرو بات چیت کے لیے تیار ہوں مگر ایرانی رہ نماؤں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

خیال رہےکہ مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےساتھ سنہ 2015ء میں طے پائے معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ امریکا ایران پر جوہری اور متنازع میزائل سازی کی سرگرمیوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عاید کرتا ہے۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران سے مذاکرات اور ایرانی صدر حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم ایرانی صدر نے امریکا سے مذاکرات کے امکان کو رد کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں