ایران سے تجارتی روابط، امریکا نے تھائی فضائی کمپنی بلیک لسٹ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے تھائی لینڈ کی ایک فضائی کمپنی پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط جاری رکھنے پر پابندیاں عاید کر دی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنکاک میں صدر دفتر رکھنے والی کمپنی ’مائی افیشن‘ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک ’ماہان‘ ایئرلائن کمپنی کو کارگو سروس اور مسافروں کی نقل مکانی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنی تواتر کے ساتھ جنگجو شام منتقل کر رہی ہے جو بشارالاسد کے ساتھ مل کر جنگ لڑ رہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ایرانی فضائی کمپنی شام میں اسد رجیم کو جنگجو فراہم کر کے جبری ھجرت کے وحشیانہ عمل کی مرتکب ہو رہی ہے۔

تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور امریکیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا تعلق اور اس کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں