باقم میں یمنی فوج کی کارروائی میں متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی`
یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے نواحی علاقے باقم میں ایک کارروائی کے دوران متعدد حوثی باغیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کی شام صعدہ گورنری کے شمال مغربی علاقے باقم میں گھات لگا کر حوثیوں کی ایک پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد حوثی ہلاک ہوگئے۔
یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق باقم ڈاریکٹوریٹ میں ابواب الحدیدہ کے مقام پر فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متعدد حوثی باغی زخمی حالت میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔