یو این میں امریکا کی مستقبل مندوب نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استعفا منظور کرلیا ہے۔
نکی ہیلی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم ترین افراد میں شامل تھیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مستعفی ہونے پر تبادلہٴ خیال کیا تھا۔
نکی ہیلی نے 27 جنوری 2017 کو اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالا تھا۔
وہ اقوام متحدہ کی سخت ناقد رہیں اور اسے امریکا اور اسرائیل سے متعلق متعصب قرار دیتی رہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں امریکی تعاون میں نمایاں کمی کی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر تنقید کرکے امریکا کو اس سے باہر نکال لیا تھا۔
بھارتی نژاد سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والے نمراتا نکی ہیلی اس سے قبل جنوبی کیرولائنا کی گورنر تھیں۔ 2012 میں ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے انھیں اپنے ساتھ نائب صدر کی امیدوار بنانے کے بارے میں سوچا تھا، لیکن نکی ہیلی نے باقاعدہ پیشکش سے پہلے ہی معذرت کرلی تھی۔
-
’’آئینے کی طرف دیکھو‘‘،نِکّی ہیلی کا ایرانی صدر کو پریڈ حملے کے الزام پر جواب
اقوام متحدہ میں متعیّن امریکی سفیر نِکّی ہیلی نے اہواز میں ایک فوجی ...
بين الاقوامى -
پی ایل او کے سیکریٹری جنرل کی نکی ہیلی کو ’شٹ اپ‘ کال
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید ...
بين الاقوامى -
بھارتی نژاد نکّی ہیلی نے صدر ٹرمپ سے ’’تعلقات‘‘ کی افواہوں کی مذمت کردی
کبھی صدر سے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کی اور نہ تنہائی میں ملاقات کی ہے
بين الاقوامى -
ایرانی عوام حکمران ٹولے سے مراعات کا حساب چاہتے ہیں: نکی ہیلی
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں عوام ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت پر داغا گیا میزائل ایرانی ساختہ تھا: نِکّی ہیلی
اقوام متحدہ میں متعیّن امریکی سفیر نِکّی ہیلی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ میں امریکا کی 'نکی' سے مسخرے 'بڑا' ہاتھ کر گئے
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی پر ان دنوں ساری دنیا القدس کے معاملے پر ...
ایڈیٹر کی پسند