منبج میں کرد فورسز کی سرنگیں ان کا قبرستان ثابت ہوں گی: ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے شہر منبج میں سرگرم کرد فورس "کرد پروٹیکشن یونٹس" کے بارے میں سخت لب ولہجہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہا ہے کہ شمالی شام سے کرد فورسز کا نہ نکلنا امریکا کے ساتھ طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ترکی کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ بھرپور کارروائی کرے گا۔
جنوبی ترکی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ منبج میں کردو جنگجوئوں نے سرنگیں کیوں کھود رکھی ہیں۔ میں ان سرنگوں کو کردوں کی قبریں قرار دیتا ہوں جو انہوں نے خود ہی تیار کر رکھی ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ کرد جنگجو 90 روز کے اندر اندر علاقہ خالی کر دیں گے۔ ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا، ترکی اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں موجود دہشت گرد ترکی کی سرحدی سے دور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر الوعرہ ، جرابلس اور الباب سے گزر کرعفرین پہنچ رہے ہیں۔
-
شام میں انتخابات ہونے تک وہاں سے کوچ نہیں کریں گے: ترکی
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ شام میں عوام کی جانب سے انتخابات کرائے ...
مشرق وسطی -
ترکی کا دوسرا فوجی قافلہ اِدلب میں داخل
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کا ایک نیا فوجی قافلہ منگل اور بدھ کی ...
مشرق وسطی -
اِدلب معاہدے کے متن کی تشریح کے حوالے سے ترکی اور روس کے اختلاف کی خبریں
باخبر ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ماسکو اور انقرہ کے درمیان حال ہی ...
مشرق وسطی