.

سعودی عرب طویل عرصے سے امریکا کا اہم تزویراتی شراکت دار ہے: مائیک پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہماری ایک طویل عرصے ۔۔ 1932ء سےتزویراتی شراکت دار ی ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی امریکا کا ایک اہم اتحادی ملک ہے۔

انھوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس ، واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے صدر ٹرمپ کو اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب اور سعودی قیادت سے اپنی بات چیت کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انھیں سعودی قیادت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں لاپتا ہونے کے واقعے کی مکمل اور جامع تحقیقات کی جائے گی او ر اس حوالے سے تمام حقائق کو بروقت منظرعام پر لایا جائے گا۔