"فیس بک" نے ایران کے حامی درجنوں اکائنٹ بلاک کردیے
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "فیس بک" نے ایران کی حمایت اور امریکا میں حساس نوعیت کے سیاسی موضوعات پر بحث چھیڑنے میں سرگرم درجنوں اکائونٹس اور صفحات بلاک کیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "فیس بک" کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایسے 82 مشکوک اور متنازع صفحات بلاک کیے ہیں جو امریکا کے بارے میں افواہیں پھیلانے، امریکی شخصیات کی شہرت کو داغ دار کرنے اور امریکا کے اندر افراتفری کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا مخالف اور ایران کے حامی صفحات چلانے والے عناصر کبھی خود کو امریکی اور کبھی برطانوی ظاہر کرتے۔ وہ حساس سیاسی معاملات پر بحث چھیڑتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دینے کے ساتھ ان کی ایمی گریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے۔
قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب کی مقرب ایک ویب سائیٹ نے خبر دی تھی کہ ایران کے 450 افراد کے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بالخصوص فیس بک، ٹیلی گرام، واٹس ایپ اور انسٹا گرام پر موجود صفحات کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق یہ تمام صفحات ایران میں مذہب کی توہین، غیراخلاقی مواد کی تشہیر اور دیگر سماجی جرائم کو فروغ دے رہے تھے۔
-
ہم اوباما نہیں، ایران پر سخت ترین دبائو ڈالیں گے:جون بولٹن
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مطالبات ...
مشرق وسطی -
ایران میں جبر وتشدد اور پھانسیوں کی نئی لہر :اقوامِ متحدہ کے نمایندہ کی رپورٹ
ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندہ ...
بين الاقوامى -
"انسانی حقوق" ایران کے ساتھ مذاکرات کی12 امریکی شرائط میں شامل
امریکا کی جانب سے ایران کےساتھ مذاکرات کی ایک درجن شرائط میں ایران میں انسانی حقوق ...
بين الاقوامى