اپوزیشن کے اجلاس پرحملے کی سازش، فرانس سے ایرانی سفارت کار بے دخل
فرانس کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک ایرانی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے رواں سال پیرس میں ایرانی اپوزیشن کے ایک اجلاس کے دوران بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے 2 اکتوبر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا ہے کہ 30 جون کو پیرس کے قریب ایرانی اپوزیشن کے اجلاس کے دوران بم حملے کی منصوبہ بندی ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے کی گئی تھی۔
اس واقعے کے بعد فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایرانی انٹیلی جنس کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو ایرانی باشندوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی تھی۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے پانچ ذرائع نے بتایا فرانس سے بے دخل کیے گئے ایرانی سفارت کار تعلق ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ ہے اور وہ سفارت کاری کے پردے میں بیرون ملک ایرانی اپوزیشن کے خلاف سرگرم رہا ہے۔
-
فرانس نے ایران میں نئے سفیر کی تعیناتی روک دی
فرانس نے ایران میں نئے سفیرکی تعیناتی کا عمل روک دیا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق ...
بين الاقوامى -
ایران کا یورینیم افزودگی کا منصوبہ ’’سُرخ لکیر‘‘ کے نزدیک ہے: فرانس
فرانسیسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی دستاویزات ایران کے جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کی اہمیت ظاہر کرتی ہیں : فرانس
فرانس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیش کی جانے والی معلومات ...
مشرق وسطی