یمنی فوج کی الحدیدہ میں پیش قدمی ، یونیورسٹی اور فضائی دفاعی کیمپ پر دوبارہ کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی مسلح افواج اور حوثی ملیشیا کے درمیان مغربی شہر الحدیدہ میں مختلف محاذوں پر لڑائی جاری ہے۔عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے بھی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں جن میں کم سے کم تیس حوثی جنگجو ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج نے ہفتے کے روز الحدیدہ کے مشرق حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے یونیورسٹی اور حوثیوں کے زیر قبضہ ایک فضائی دفاعی کیمپ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ حوثی بھاری جانی نقصان کے بعد وہاں سے پسپا ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کیلو 16 کے علاقے سے الحدیدہ کے مشرقی داخلی راستے میں داخل ہوئی ہے او ر اس کی حوثی ملیشیا کےساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔فوج نے حوثی ملیشیا کے متعدد جوابی حملوں کو پسپا کردیا ہے۔

الحدیدہ کے مشرقی علاقے میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد نے الحدیدہ کے ساحلی علاقے اور جزائر میں موجود مچھریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شہرکے جنوب مغربی علاقے کی جانب آنے سے گریز کریں ۔اس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جن علاقوں پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں،وہ ان کی طرف جانے سے گریز کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں